کوئٹہ،حب کے علاقے بیلہ میں کوچ الٹنے سے 8 افراد جاں بحق اور 20 زخمی

بدھ 20 جنوری 2021 12:36

کوئٹہ،حب کے علاقے بیلہ میں کوچ الٹنے سے 8 افراد جاں بحق اور 20 زخمی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2021ء) حب کے علاقے بیلہ میں کوچ الٹنے سے 8 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ صوبہ بلوچستان کے ضلع حب میں نمی چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتار ی کے باعث یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا، حادثے میں2 لیویز اہلکاروں سمیت8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

بدقسمت مسافر کوچ پنجگور سے کراچی جارہی تھی۔ ریسکیو ٹیم  نے جائے حادثہ پر پہنچ کرجاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے بیلہ ہسپتال منتقل کردیا ہے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں