کوئٹہ، وزیراعلی جام کمال خان سے امریکہ کے شہر فلیڈلفیا میں متعین پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر عنایت حسین کاٹھیو کی ملاقات

لائیو سٹاک شعبے کی ترقی، علاقائی مویشیوں کی افزائش نسل میں بہتری سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

بدھ 20 جنوری 2021 22:49

کوئٹہ، وزیراعلی جام کمال خان سے امریکہ کے شہر فلیڈلفیا میں متعین پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر عنایت حسین کاٹھیو کی ملاقات
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے امریکہ کے شہر فلیڈلفیا میں متعین پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل و معروف ویٹرنری سرجن ڈاکٹر عنایت حسین کاٹھیو نے یہاں بدھ کے روز وزیراعلی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور دھنیش کمار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں لائیو سٹاک شعبے کی ترقی، علاقائی مویشیوں کی افزائش نسل میں بہتری سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعلی بلوچستان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت لائیو سٹاک کے شعبے کی ترقی کیلئے کوشاں ہے بلوچستان میں لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کے شعبہ میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے اس شعبے کی ترقی سے نہ صرف بلوچستان اور ملکی معیشت مستحکم ہوگی بلکہ ایکسپورٹ کے ذریعے ملکی زرمبادلہ میں بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے کہا کہ صوبہ میں لائیو سٹاک اور پولٹری کے فروغ کیلئے قانون سازی کے ساتھ ساتھ باقاعدہ پالیسی مرتب کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں جس سے اس شعبے سے وابستہ فارمرز معاشی لحاظ سے مضبوط ہوں گے اور اس سیکٹر کی پائیدار ترقی بھی ممکن ہوگی۔

ڈاکٹر عنایت حسین نے اس موقع پر کہا کہ وہ بلوچستان میں لائیو سٹاک کے شعبے کی بہتری کیلئے مفت خدمات فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ بہت جلد صوبہ کی جامعات میں اسٹوڈنٹس اور فیکلٹی کو اس شعبے میں ہونے والی جدید تحقیق اور سائنٹیفک طریقوں پر لیکچر دیں گے۔ وزیراعلی نے اس امر کو خوش آئند قراردیتے ہوئے یقین دلایا کہ اس حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ جس پر ڈاکٹر عنایت حسین نے وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں