کوئٹہ، وزیراعلی جام کمال خان کا بیلہ کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 20 جنوری 2021 22:49

کوئٹہ، وزیراعلی جام کمال خان کا بیلہ کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے بیلہ کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے متعلقہ حکام کو حادثہ میں زخمی ہونے والے مسافروں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی نے زخمی ہونے والے مسافروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں