بیوی نے دوسری شادی کرنے کا ارادہ کرنے والے شوہر کو ذبح کر دیا

خاتون نے شوہر کو دو بیٹیوں سمیت قتل کر دیا، کمرے میں خود کو مارنے کے لیے گیس کھلی چھوڑ دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 جنوری 2021 11:09

بیوی نے دوسری شادی کرنے کا ارادہ کرنے والے شوہر کو ذبح کر دیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2021ء) دوسری شادی کا ارادہ جرم بن گیا۔کوئٹہ میں خاتون نے شوہر اور 2 بیٹیوں کو ذبح کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کینٹ میں تہرے قتل کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں شوہر کی دوسری شادی کے خوف کے باعث میاں اور دو بیٹیوں کے گلے کاٹ کر ذبح کر دیا۔خود گیس کی وجہ سے بے ہوش ہو گئی،خاتون کو بےہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق کینٹ کے علاقے شم لائن میں رہائش پذیر سیکیورٹی فورس کا سپاہی عرفان مسیح کی بیوی سمیرا عرفان جو سول اسپتال میں اسٹاف نرس ہے، نے گذشتہ روز اپنے شوہر اور دو معصوم بچیوں چار سالہ شقایا اور چھ سالہ چمایا کے تیز دھار آلے سے گلے کاٹ کر قتل کر دیا۔

جب خود کو گیس کھول کر مارنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ جب خاتون ہوش میں آئی تو اس نے شوہر اور بچیوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔خاتون نے کہا کہ میرا شوہر دوسری شادی کرنا چاہ رہا تھا جس سے میں نے کئی بار منع کیا تاہم وہ بضد تھا، شوہر کی دوسری شادی کے خوف کے باعث میں پہلے تینوں کو زہریلی دوا پلائی اور پھر انجیکشن لگائے۔اس کے بعد تینوں کے گلے کاٹ کر قتل کر دیا۔

میں نے خود کو مارنے کے لیے کمرے میں گیس کھول دی جس کے باعث میں بےہوش ہو گئی۔پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئیں،تہرے قتل کے باعظ علاقے میں شدید خود و ہراس پھیل گیا۔مزید برآں پولیس کا اس کیس کے حوالے سے کہنا ہے کہ ماں کو بے ہوشی کی حالت میں سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ہے اے ایس پی/ ایس ڈی پی او کوئٹہ کینٹ پری گل ترین نے آن لائن کو بتایا کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے آلہ قتل بھی قبضہ میں لے لیا ہے جبکہ پولیس کو خدشہ ہے کہ کمرے میں گیس بھر جانے سے خاتون بے ہوش ہو گئی ہے بلکہ قتل کی لرزہ خیز واردات میں خاتون کا ہاتھ ہو۔

قتل ہونے والی بچیوں کی عمریں 5سے 7سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی ہے،

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں