گورنر بلوچستان سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے آئی جی کی ملاقات

امن وامان کی صورتحال، دہشت گردی کیخلاف قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اٴْٹھائے گئے اقدامات،،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پیر 25 جنوری 2021 23:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے نے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے میں امن وامان کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اٴْٹھائے گئے اقدامات، صوبے میں معاشی ترقی وخوشحالی کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر بلوچستان نے آئی جی پولیس محمد طاہر رائے کا منصب سنبھالنے پر انہیںمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک و صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے حوالے سے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات اور قربانیاں لائقِ تحسین ہیں اور ان کی شاندار خدمات کی بدولت امن و امان کی صورتحال میں کافی بہتر آئی ہے گورنر یاسین زئی نے آئی جی پولیس کی کامیابی اور سرخروئی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اٴْمید ظاہر کی کہ یہ سال ملک اور صوبے کیلئے پائیدارامن اور بہتر معاشی خوشحالی کاسال ثابت ہوگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں