وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے تبادلہ ہونے والے آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے یہاں الوداعی ملاقات کی

بدھ 27 جنوری 2021 00:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے تبادلہ ہونے والے آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے یہاں الوداعی ملاقات کی۔ملاقات میں صوبے کی امن وامان کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لئے پولیس کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

(جاری ہے)

صوبے میں امن و امان کی بہتری کیلئے پولیس نے اہم کردار ادا کیا ہے۔وزیراعلی نے صوبہ میں قیام امن اور پولیس میں ڈیجٹلائزیشن کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے آئی جی پولیس کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر تبادلہ ہونے والے آئی جی پولیس نے کہاکہ صوبے کے لوگ مہمان نواز ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی روایات کے امین بھی ہیں اور وہ اچھی اور خوشگوار یادیں لیکر یہاں سے جا رہے ہیں ملاقات میں امن کے قیام کے لیے پولیس کی کاوشوں اور قربانیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں