فروری کو پورے بلوچستان میں یوم کشمیر بھرپور جوش و جذبے سے منایا جائے گا،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میرمحمد عمر خان جمالی کی اے پی پی سے بات چیت

جمعرات 28 جنوری 2021 15:20

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2021ء) صوبائی وزیرٹرانسپورٹ میرمحمد عمر خان جمالی نے کہا ہے کہ 5 فروری کو پورے بلوچستان میں یوم کشمیر بھرپور جوش و جذبے سے منایا جائے گا پاکستان تحریک انصاف پورے صوبے میں ریلیوں اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کے لئیے لازم و ملزوم ہے بھارت کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے کے لیے پوری پاکستانی قوم متحد اور تیار ہے اگر ہمارا دشمن سمجھتا ہے کہ اس کے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آزادی کی حق خوددرایت کی آواز دبائے جاسکتی ہے تو یہ اس کی غلط فہمی ہے بھارت کے کالے قانون کی کوئی حیثیت نہیں اور اب پوری دنیا نے بھارت کا مکروہ چہرہ دیکھ لیا ہے بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے انشااللہ کشمیر پاکستان بنے گا پاکستان کی عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ دشمن کی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لئیے تیار ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کی موجودہ قیادت جنگی جنون میں مبتلا ہے اور خطے میں عدم استحکام پھیلانا چاہتی ہے عالمی ادارے اور اقوام متحدہ بھارت کے اس جنگی جنون کو لگام دے ورنہ ہم ملک کے دفاع کے لئیے ہر حد تک جانے کے لئیے تیارہیں۔ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رہے گا ۔کشمیری بھائی اپنے آپ کو اکیلینہ سمجھیں کیونکہ پورا پاکستان کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے۔

دشمن کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں کوئی بھی ملک غلط فہمی میں نہ رہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ہر کارکن مادر وطن کے لئیے اپنی جان قربان کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن کشمیر اور کشمیریوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگاا۔نہوں نے کہا کہ بھارت کو اب اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا ۔بھارت کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا وقت قریب آ پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری بھائی خود کو تنہا نہ سمجھیں قوم کا جذبہ اس وقت 1947 سے زیادہ ہے ۔کشمیری بھائیوں کے لئے ہر ممکن تعاون اور حد تک جائیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں