جماعت اسلامی کے امیر سنیٹرسراج الحق 14مار چ کو ڈیرہ اللہ یار میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

ہفتہ 27 فروری 2021 22:19

جماعت اسلامی کے امیر سنیٹرسراج الحق 14مار چ کو ڈیرہ اللہ یار میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق ودیگر مرکزی وصوبائی قائدین 14مارچ بروزاتوار شہید محمد مرادجمالی اسٹیڈیم کوئٹہ روڈ ڈیرہ اللہ یار میں جلسہ عام سے عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے مہنگائی بے روزگاری ،بدامنی اور بدعنوانی سے نجات کیلئے بھر پور عوامی قوتک کا مظاہرہ کیا جائیگا ضلع میں جلسہ کی تیاریاں شروع ہوگئی ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجینئر عبدالمجید بادینی نے ڈیرہ اللہ یارمیں کارنرمیٹنگ،نواجوں کے وفد بعدازاں جلسہ کی تیاریو ں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرانہوں نے کہاکہ سنیٹرسراج الحق کے دورے کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت بھی کیے انہوں نے کہاکہ سنیٹرسراج الحق ملک کا سب سے ہر دالعزیز انقلابی لیڈراور صادق وامین رہنما ہے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی ہی اس ملک کو مسائل سے نجات دلاسکتی ہے نصیرآبادجعفرآبادمیں جب سیلاب وبارش آیاہر طرف تباہی وبربادی تھی اس وقت بھی سب سے پہلے جماعت اسلامی نے متاثرین کی مددکی دل کھول کرامداد پہنچائی جماعت اسلامی نے حکومت میں نہ ہوتے ہوئے بھی ہر موقع پرعوام کی مدد کی بدعنوانی ولوٹ مار سے پاک ،مورثیت وفرقہ واریت سے دور جماعت اسلامی ہے جس کے قائدین وکارکن ہر قسم کی نفرت تعصب وفرقہ واریت سے پاک ہے دوسری سیاسی مذہبی پارٹیوں کی طرح جماعت اسلامی پر کسی ایک خاندان کا قبضہ نہیں ہے ہم انشاء اللہ قوم کو مسائل سے نجات دلائیں گے ۔

14مارچ کے جلسے میں نصیر آبادجعفرآباد کے نوجوان علمائے کرام سمیت ہر طبقے کے لوگ کثیر تعدادمیں شرکت کریں گے جماعت اسلامی کامیاب ہوگی تو بلوچستان کے سلگتے دیرینہ قومی مسائل حل ہوگی عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی کے لوگ جب بھی جہاں بھی کامیاب ہوئے بدعنوانی سے بہت دور اور عوام کی بہترین خدمت کی کراچی اور خیبر پختونخواہ کی مثالیں سب کے سامنے ہیں انشاء اللہ جماعت اسلامی ہی بلوچستان کو بھی لٹیروں کے چنگل سے آزادکراکر حقیقی آئینی معاشی حقوق دلاکر خوشحال بنائیگی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں