سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی کوئٹہ میںمختلف شخصیات کے انتقال پر تعزیت کی

منگل 2 مارچ 2021 22:42

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی کوئٹہ میںمختلف شخصیات کے انتقال پر تعزیت کی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کوئٹہ میںمختلف شخصیات کے انتقال پر تعزیت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری کوئٹہ پہنچنے کے بعد صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی سے انکے کزن، سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو سے انکے چچا جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری فقیر حسین سے انکی اہلیہ کے انتقال پر انکے گھر گئے جہاں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے مرحومین کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں