پی ڈی ایم کو سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چایئے ملک مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا ،نواب ثناء اللہ زہری

امید ہے ملک میں سینیٹ انتخابات خوش اسلوبی سے ہونگے ،سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ،چیف آف جھالاوان

منگل 2 مارچ 2021 22:42

پی ڈی ایم کو سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چایئے ملک مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا ،نواب ثناء اللہ زہری
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چایئے ملک مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا امید ہے ملک میں سینیٹ انتخابات خوش اسلوبی سے ہونگے اور اکثریت رکھنے والے ہی کامیابی سے ہمکنار ہونگے میرا ووٹ ان ہی سیاسی رہنمائوں کیلئے کاسٹ ہوگا جو صوبے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری کوئٹہ پہنچے جہاں مختلف سیاسی شخصیات نے ان سے ملاقات کی سابق وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، میر علی حسن زہری ،غازی خان پندرانی سمیت مختلف قبائلی و سیاسی شخصیات نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے ملاقات کی وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو سیاسی شعور رکھنے والے سیاستدانوں کی ضرورت ہے بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں تجربہ کار سیاستدان ہی اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں انھوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات جمہوری عمل میں ہورہے ہیں اور میرا ووٹ ان ہی سیاسی رہنمائوں کیلئے کاسٹ ہوگا جو صوبے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چایئے ملک مزید بحرانوں کا متعمل نہیں ہوسکتا امید ہے ملک میں سینیٹ انتخابات خوش اسلوبی سے ہونگے اور اکثریت رکھنے والے ہی کامیابی سے ہمکنار ہونگے کیونکہ ماضی میں ہارس ٹریڈنگ کی وجہ سے بلوچستان بدنام رہا ہے لیکن موجودہ سینیٹ انتخابات میں بلوچستان کے حقیقی نمائندگی کرنے والے اراکین اسمبلی نے صوبے میں پیراشوٹرز کو جگہ نہیں دی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں