ملکی نظام کو استحکام بخشنے کیلئے قومی اداروں کے مالیاتی امور میں شفافیت اور جوابدہی کا نظام قائم کرنا اشد ضروری ہے،گورنربلوچستان

موجودہ حکومت نے انتظامی اور مالیاتی نظم وضبط کو بہتر بنایا ہے ،قومی سطح کی پالیسیوں کو نہ صرف معاشرتی ضروریات اور موجودہ صورتحال کی عکاس ہونا چاہئے ، امان اللہ یاسین زئی

پیر 14 جون 2021 21:40

ملکی نظام کو استحکام بخشنے کیلئے قومی اداروں کے مالیاتی امور میں شفافیت اور جوابدہی کا نظام قائم کرنا اشد ضروری ہے،گورنربلوچستان
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ ملکی نظام کو استحکام بخشنے کیلئے تمام قومی اداروں کے مالیاتی امور میں نظم وضبط اور انتظامی معاملات میں شفافیت اور جوابدہی کا نظام قائم کرنا اشد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت نے انتظامی اور مالیاتی نظم وضبط کو بہتر بنایا ہے تاہم اچھی طرز حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنٹرولر جنرل آف اکائونٹس پاکستان فرخ احمد حمیدی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ملاقات کے دوران اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان نصراللہ جان اور ڈی جی آڈٹ (لوکل کونسل) بلوچستان ڈاکٹر پیربو سچی لال بھی موجود تھی. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ قومی سطح کی پالیسیوں کو نہ صرف معاشرتی ضروریات اور موجودہ صورتحال کی عکاس ہونا چاہئے بلکہ عوام کی حقیقی مسائل ومشکلات کے پائیدار حل کا ضامن بھی ہونا چاہئی. پالیسیوں پر مقررہ وقت کے اندر عملدرآمد سے ہی ان کے ثمرات عوام تک پہنچا سکتے ہیں۔

گورنر یاسین زئی نے کہا کہ سول سروسز کا مقصد خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہونا ہی. اگر یہ شعار صحیح معنوں میں اپنا لیا جائے تو عوام کی کئی مشکلات ان کی دہلیز پر ہی حل ہو جائیں گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں