آواران بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت ریکٹر اسکیل پر 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی

جمعہ 18 جون 2021 14:34

آواران بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت ریکٹر اسکیل پر 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) آواران بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، اور زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی، اور زلزلے کا مرکزآواران کے شمال مشرق میں 80 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، مظفر آباد، پشاور، بالا کوٹ، ایبٹ آباد، وادی نیلم اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اور زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4 اور زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جب کہ زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 25 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں