بلا ول بھٹو زرداری کا سینیٹر عثمان خان کاکڑ کے انتقال پر اظہار افسو س

پیر 21 جون 2021 18:36

بلا ول بھٹو زرداری کا سینیٹر عثمان خان کاکڑ کے انتقال پر اظہار افسو س
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) پا کستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زر داری نے پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رہنماء سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کے انتقال پر افسو س کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر عثمان کاکڑ پارلیمان میں عوام کی ایک مضبوط اور توانا آواز تھے عثمان کاکڑ کے انتقال کی خبر سن کر گہرا صدمہ پہنچاہے انہوں نے کہاکہ عثمان کاکڑ کی عوامی خدمات اور ایوان میں ان کے مؤثر کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گابلا ول بھٹو زر داری نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ مر حوم کو جنت الفر دوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں