عثمان خان کاکڑ کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،سپیکر بلو چستان اسمبلی میر عبد القدوس بزنجو

پیر 21 جون 2021 18:36

عثمان خان کاکڑ کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،سپیکر بلو چستان اسمبلی میر عبد القدوس بزنجو
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) اسپیکر بلو چستان اسمبلی میر عبد القدوس بز نجو نے پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رہنماء عثمان خان کاکڑ کی وفا ت پر تعزیت کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ عثمان خان کاکڑ کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گابطور سینیٹر انہوںنے عوام کی نمائندگی ایوان بالا میں بہترین انداز میں کی انہوں نے کہاکہ عثمان خان کاکڑ کی رہلت سے بلوچستان ایک سنجیدہ اور توانا آواز سے محروم ہو گیا انہوں نے کہاکہ دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں