عثمان خان کاکڑمحب وطن سیاسی و سماجی رہنما تھے ،ثناء اللہ خان زہر ی ، عبد القادر بلو چ

بلوچستان کے لئے گراں قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ،سا بق وزیراعلیٰ بلو چستان نواب

پیر 21 جون 2021 18:36

عثمان خان کاکڑمحب وطن سیاسی و سماجی رہنما تھے ،ثناء اللہ خان زہر ی ، عبد القادر بلو چ
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) چیف آف جھالاوان سا بق وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب ثناء اللہ خان زہر ی ، سابق وفا قی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القادر بلو چ نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماء سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑکے انتقال پر گہرے دکھ اوررنج و غم کا اظہار کیا ہے انہوں نے عثمان خان کاکڑ کے پسماندگان ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی مرکزی قیادت ، تمام کارکنوں اور عوام سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ عثمان خان کاکڑ بلوچستان کے سینئر اور مخلص سیاست دان تھے انہوں نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کی بات کی ان کی بلوچستان کے لئے گراں قدر خدمات ہیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ان کی ناگہانی وفات پر آج پورا بلوچستان افسردہ اور غم سے نڈھال ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے انہوں نے کہا کہ عثمان خان کاکڑ بلوچستان کی سیاسی تاریخ کا روشن باب تھے ایسے مخلص اورعوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے والے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں انہوں نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام، ان کے حقوق اور مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کیا اور ان کے حصول کے لئے جدوجہد کی عثمان خان کاکڑ کے اچانک انتقال سے بلوچستان ایک مخلص بلوچستانی اور بلوچستان کے حق کے لئے آواز بلند کرنے والے شخص سے محروم ہو گیا ہے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہو سکے گا انہوں نے بطور سینیٹر جس طرح بلوچستان کی نمائندگی کی اس پر ہر بلوچستانی ان کا مشکور ہے انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ عثمان خان کاکڑ کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں