آفتاب احمد شیر پائو کا عثمان کاکڑ کی وفات پر افسوس کا اظہار

وہ ایک پرعزم قوم پرست رہنما تھے ، ہمیشہ پوری لگن اور جذبہ سے اپنے صوبے کی عوام کے حقوق کے لیے کوشاں رہے،بیان

پیر 21 جون 2021 20:25

آفتاب احمد شیر پائو کا عثمان کاکڑ کی وفات پر افسوس کا اظہار
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپا نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر عثمان خان کاکڑ کی ناگہانی وفات کی افسوسناک خبرسن کر دلی دکھ ہوا۔

(جاری ہے)

وہ ایک پرعزم قوم پرست رہنما تھے جو ہمیشہ پوری لگن اور جذبہ سے اپنے صوبے کی عوام کے حقوق کے لیے کوشاں رہے۔ سینیٹ میں انکی بیمثال کارکردگی کو بھی خصوصی طورپر یاد رکھا جائے yگا، اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں