قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے یک جان ہے ،جام کمال خان

صوبے کے امن کو ہرگز سبوتاڑ ہونے نہیں دیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

جمعہ 25 جون 2021 18:17

قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے یک جان ہے ،جام کمال خان
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2021ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سبی کے علاقے سانگان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں وزیراعلی نے دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے شہید اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی لازوال قربانیوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے یک جان ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے امن کو ہرگز سبوتاڑ ہونے نہیں دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں