خواتین اسپورٹس کو آج جتنی حوصلہ افزائی مل رہی ہے کبھی نہیں دیکھا ،ڈاکٹرعارف علوی

آج جو وومن کرکٹرز کی صلاحیت دیکھ کر حیران رہ گیا ہوں اسپورٹس سے چیلیجز سے نمٹنے کا حوصلہ ملتا ہے صدر مملکت کا کوئٹہ میں آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی کوئٹہ گلیڈی ایٹر وومن لیگ ٹورنمٹ کے فائنل میچ کے وران خطاب

بدھ 4 اگست 2021 00:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ خواتین اسپورٹس کو آج جتنی حوصلہ افزائی مل رہی ہے کبھی نہیں دیکھا آج جو وومن کرکٹرز کی صلاحیت دیکھ کر حیران رہ گیا ہوں اسپورٹس سے چیلیجز سے نمٹنے کا حوصلہ ملتا ہے لیڈر شپ بھی اسپورٹس سے نکلتاہے اسپورٹس سے لیڈر شپ نکلنا کا مثال ہمارا کپتان ہے ہمیں ہمارا کپتان کہتا ہے یہ کرنا ہے ہمیں لگتا تھا کیسے کرنا ہے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے منگل کو کوئٹہ میں آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی کوئٹہ گلیڈی ایٹر وومن لیگ ٹورنمٹ کے فائنل میچ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مجھے کہاکہ تین سال میں 18 بلین اسپورٹس پر خرچ کیے گئے ہیں اتنی بڑی رقم اسپورٹس پر خرچ کرنا خوش آئندہ ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت عارف علوی نے مزید کہا کہ اسپورٹس سے کرپشن کیلئے لڑنا کا ہمت پیدا ہوتی ہے۔ صدر مملکت عارف علوی نے مزید کہا کہ کپتان نے دھرنا میں کہا کہ پریشر ڈالوں وہ غلطی کرینگے،انہو ں نے کہا کہ ہاکی میں بھی لیگز بنے تو ہاکی کا کھیل میں نوجوانوں کی دلچسپی بڑھ گی اس وقت پاکستان کے 6 بالر کا دنیا میں فسٹ رینکینگ ہے ہائی کورٹ کی جانب سے خواتین کو وراثت کے بارے میں ججمنٹ کا خیر مقدم کرتاہوں۔

اگر اسپورٹس میں نوجوانوں کیلئے راستے کھلیں تو منشیات سے نجات مل سکتا ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جب مجھے آنے کی دعوت دی تو میں نے دلچسپی کی وجہ سے فورا ہاں کردی آخر میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کرکٹ ٹیم میں انعامات تقسیم کئے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں