آئی ایم پاکستان ولڈ وائیڈ مومنٹ کے زیر اہتمام 65 روپے کلو والا فائن آٹا عوام میں 20 روپے کلو تقسیم

Syed Shah Zeb Raza سید شاہ زیب رضا جمعہ 17 ستمبر 2021 11:16

آئی ایم پاکستان ولڈ وائیڈ مومنٹ کے زیر اہتمام 65 روپے کلو والا فائن آٹا عوام میں 20 روپے کلو تقسیم
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) بڑھتی ہوئی مہنگائی میں جہاں تمام اشیاء کی قیمتیں آسمانوں پر ہیں وہی عوام کو سب سٹی دینے کے لیے نیجی تنظیم آئی ایم پاکستان ولڈ وائیڈ مومنٹ کے زیر اہتمام 65 روپے کلو والا فائن آٹا عوام میں 20 روپے کلو تقسیم کیا جارہا، صوبائی صدر آئی ایم پاکستان ورلڈ وائیڈ مومنٹ زین العابدین خلجی کے مطابق شہر کے دس مقامات پر دن میں ایک ہزار بوریاں تقسیم کی جارہی ہیں تنطیم کا یہ پائلٹ پروجیکٹ ہے اسکے بعد عوام میں سبزیاں و دیگر سامان آدھی قیمتوں پر بیچا جائے گا، جبکہ عوام نے نیجی ادارے کے اس اقدام کو خوب سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں