وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشکل میں اضافہ، مصالحتی کمیٹی کی ایک اور کوشش ناکام ‘ باغی اراکین وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے مطالبے پر ڈٹ گئے

Syed Shah Zeb Raza سید شاہ زیب رضا ہفتہ 18 ستمبر 2021 11:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) بلوچستان میں مصالحتی کمیٹی کی ایک اور کوشش ناکام ‘ باغی اراکین وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے مطالبے پر ڈٹ گئے کمیٹی کیجانب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو تحفظات دور کرنے کی 3 ماہ کے وقت کی تجویز بھی مسترد
وزیر اعلیٰ کے استعفے کے بغیر کسی آپشن پر بات نہیں ہوگی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کمیٹی کی تجاویز پر دستخط کردئیے تاہم قدوس بزنجو اور صالح بھوتانی گروپ نے دستخط سے انکار کیا
مصالحتی کمیٹی کیجانب سے 3 ماہ میں تمام تحفظات دور ‘ صالح بھوتانی کی وزارت میں واپسی ‘ اراکین کے محکموں اور حلقوں میں عدم مداخلت ‘ ترقیاتی فنڈز بروقت جاری کرنیکی تجاویز پیش کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں