ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی جانب سے ٹکر مار کر انکو زخمی کر نے کا شد ید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن

Syed Shah Zeb Raza سید شاہ زیب رضا ہفتہ 18 ستمبر 2021 12:01

ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی جانب سے ٹکر مار کر انکو زخمی کر نے کا شد ید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے بلوچستان کے نامور سیاستدان، اور بزرگ ترین بلوچ قوم پرست سیاسی شخصیت ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ صاحب پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی جانب سے ٹکر مار کر انکو زخمی کر نے کا شد ید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  24/ گھنٹے گزرنے کے باوجود، ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ صاحب پر حملہ آور کا کوئی عطا پتا معلوم نہیں ہے، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ  کچھ دنوں سے ہمارے منتخب نمائندے ،حکومت گرانے اور بچانے میں لگے ہوئے ہیں، ان کو صرف اقتدار کی کرسی سے غرض ہے نہ کہ بلوچستان کے عوام سے، ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ صاحب جو کہ خاص فگر ہونے کے ناطے انتہائی سینئر سیاستدان ہیں اس کے بارے میں ایک مذمتی بیان تک جاری کرنے کی فرصت نہیں ہے ، اسی اثناء میں کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ صاحب پر حملہ کرنے والے شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مطلقہ بندے کو cctvفوٹیج کے ذریعے نشاندہی کر کے، فوری طور پر گرفتار کیا جائے، اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے سینئر ترین بلوچ قوم پرست سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ صاحب کے ساتھ یکجہتی کے طور پر مورخہ 18/9/2021کوعدالتی کارروائیوں کا مکمل طور پر بائیکاٹ کا اعلان کیا  ہے ،کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری نے کہا  کہ مورخہ 18/9/2021 بروز ہفتہ کو کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں