استعفیٰ نہ دیا ہے اور نہ ہی دینے جا ریا ہوں‘وزیراعلیٰ بلوچستان

ہفتہ 18 ستمبر 2021 12:02

 استعفیٰ نہ دیا ہے اور نہ ہی دینے جا ریا ہوں‘وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ سید احسان شاہ نے وزیر اعلی ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر وزیر اعلی نے فیک نیوز کی بھر مار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ نہ دیا ہے اور نہ ہی دینے جا ریا ہوں۔چینلز کو کسی بھی معاملے اور بیانات سے متعلق پہلے تصدیق کر لینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments