صوبائی محتسب نذر محمد بلوچ کا بی ایم سی ہسپتال کا اچانک دورہ، مختلف وارڈز کا جائزہ کیا، ہسپتال انتظامیہ کے اقدامات کی تعریف

ہفتہ 18 ستمبر 2021 12:03

صوبائی محتسب نذر محمد بلوچ کا بی ایم سی ہسپتال کا اچانک دورہ، مختلف ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) صوبائی محتسب نذر محمد بلوچ نے بی ایم سی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مختلف وارڈز کا دورہ کر کے ہسپتال انتظامیہ کی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جلد بی ایم سی کے حق میں سفارشی لیٹر لکھیں گے اور جو وسائل کی کمی ہے ان کو جلد پورا کرنے کیلئے صوبائی حکومت سے رابطہ کرینگے ساتھ میں کینسر کے متعلق ادویات کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے اسے پورا کرنے کی یقن دہانی کرائی گئی دورے کے موقع پر بی ایم سی ہسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل نے صوبائی محتسب کو  بریفنگ دی اور مختلف شعبوں کا دورہ کر ادیا اس موقع پر صوبائی محتسب نے انتظامیہ کی کارکردگی کو سراتے ہوئے کہا کہ دور دراز علاقوں سے غریب لوگ اس نیت سے آتے ہیں کہ ہمارے سرکاری ہسپتالوں میں علاج و معالجہ ہوجائے لیکن بعد اوقات سرکاری ہسپتالوں میں کمی کی وجہ سے لوگ مایوس ہو کر واپس لوٹ جاتے ہیں لیکن بی ایم سی کی موجودہ ایم ایس اور انتظامیہ نے عوام کی خاطر جو کارکردگی دکھائی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بی ایم سی نے غریب عوام کی خاطر اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش کی ہے انہوں نے کہا کہ بحیثیت صوبائی محتسب میں تمام محکموں کا بغیر اطلاع دورہ کرونگا اور جہاں بھی کمزوری نظر آگئی وہاں کمزوری کے خاتمے کیلئے اقدامات کرینگے اور جہاں بہتری آئی ہے وہاں شاباس دینے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل حل کرنے کیلئے بھر پور ساتھ دونگا انہوں نے کہا کہ محتسب کے دروازے ہر شخص کیلئے کھلی ہے ہر شخص بلا سفارش ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور ہمیں شکایات درخواست کی شکل اور برائے راست دے سکتے ہیں اس حوالے سے ہم متاثرین کی داد رسی کیلئے بحیثیت صوبائی محتسب تمام تر اقدامات کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments