ضلع آوران میں انسداد پولیو مہم کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ،ڈپٹی کمشنر

پیر 20 ستمبر 2021 16:17

ضلع آوران میں انسداد پولیو مہم کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ،ڈپٹی کمشنر
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنرآوران میر سیف اللہ کھتیران نے کہا ہے کہ ضلع آوران میں انسداد پولیو مہم کامیابی سے مکمل ہورہی ہے 20 ستمبر سے ضلع بھر میں 31 ہزار بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گئے، پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ضلع بھر  میں بچوں کو گھر گھر جا کر  پولیو موبائل ٹیمیں پولیو قطرے پلائیں گی جس میں یو سی ایم او ،ٹرانزٹ پوائنٹ  اور ایریا انچاراپنے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ لیویز اور پولیس کی نگرانی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

، ان خیالات کااظہار انہوں نے  پولیو  مہم کی  افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ہیلتھ کے ضلعی آفسران بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنرآوران میر سیف اللہ کھتیران نے کہا کہ آج سے شروع ہونے والی پانچ روزہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ علاقائی علما کرام،سیاسی نمائندے بلدیاتی   نمائندے،سماجی کارکن اور میڈیا کے نمائندے انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں یہ ہم سب کا قومی فریضہ ہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر پولیو مہم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ہیلتھ کے ضلعی آفسران بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنرآوران میر سیف اللہ کھتیران نے کہا کہ آج سے شروع ہونے والی پانچ روزہ پولیو مہم میں ضلع آوران بھر میں پانچ سال تک بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں اس موزی مرض میں  پانچ سال تک کے عمر کے بچے متاثر ہوتے ہیں اس بیماری سے بچے عمر بھر کے لیے معزور ہو جاتے ہیں والدین اس موزی مرض سے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلوا کر چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں اور اس موزی وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے بار بار پولیو کے قطرے پلوانے سے دنیا کے تمام ممالک پولیو سے پاک ہوچکے ہیں جبکہ پاکستان پولیو سے پاک ہونے کے قریب ہے۔

(جاری ہے)

اگر چہ پولیو کا کوئی علاج نہیں ہے بچوں کو اس اپاہج بیماری سے بچانے کے لیے ویکسی نیشن ایک مثر طریقہ ہے ہر بار جب پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جاتے ہیں تو ان کے وائرس سے تحفظ میں اضافہ ہوتا ہے پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی اور تمام مکتبہ فکر اپنا تعاون جاری رکھیں اور اس سال بھی والدین اپنے بچوں کو تمام مہمات میں ضرور قطرے پلائیں ہر پاکستانی کا قومی فریضہ ہے کہ آپ کے اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ آپکے آس پاس کے بچوں کو بھی پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں