وزیراعلیٰ بلوچستان سے بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزرا ، سینیٹرز اور اراکین صوبائی و قومی اسمبلی کی ملاقات

منگل 21 ستمبر 2021 00:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراء ، سینیٹرز اور اراکین صوبائی و قومی اسمبلی نے یہاں وزیراعلیٰ سکریٹریٹ میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں صوبائی وزرا، نوابزادہ طارق مگسی، میر سلیم احمد کھوسہ، مٹھا خان کاکڑ، میر ضیاء اللہ لانگو، میر عارف جان محمد حسنی، حاجی محمد خان طور اتمانخیل، پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر ربابہ بلیدی، پارلیمانی سیکرٹری خلیل جارج، رکن صوبائی اسمبلی سردار مسعود خان لونی، سینیٹر انوار الحق کاکڑ، سینیٹر سرفراز بگٹی، سینیٹر دنیش کمار، ممبر قومی اسمبلی میر احسان ریکی اور روبینہ عرفان نے شرکت کی ملاقات میں صوبے کی موجودہ مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments