مستقبل کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا وہ بلوچستان عوامی پارٹی ملکر کریگی ،میرعبدالقدوس بزنجو

بعض معاملات پر میڈیا پر بات نہیں کرنا چاہتا اسمبلی کے ملازمین کے جائز مسائل کو حل کیا ہے ، اسپیکر بلوچستان اسمبلی

منگل 21 ستمبر 2021 20:52

مستقبل کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا وہ بلوچستان عوامی پارٹی ملکر کریگی ،میرعبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ مستقبل کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا وہ بلوچستان عوامی پارٹی ملکر کریگی بعض معاملات پر میڈیا پر بات نہیں کرنا چاہتا اسمبلی کے ملازمین کے جائز مسائل کو حل کیا ہے ہمارے لئے عوام کے دل جیتنا زیادہ اہم ہے ، یہ بات انہوں نے منگل کو بلوچستان اسمبلی میں ترقی پانے کی خوشی میںاسمبلی ملازمین کی جانب سے استقبالیہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ملازمین کی جانب سے اسپیکر کی اسمبلی آمد پر انہیں روایتی پگڑی پہنائی اور گل پاشی کی گئی اس موقع پر اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ اسمبلی کے ملازمین کے جائز مسائل تھے جو کافی عرصے سے زیر التواء تھے جنہیں حل نہیں کیا گیا ہے ملازمین کے مسائل کو حل کرکے انکی خوشیوں میں شریک ہوئے ہیں ہمارے لئے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانا اہم ہے اسمبلی کے ملازمین کے مسائل کے حل سمیت دیگر امور کو بتدریج بہتر بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا عملہ دن رات ہمارے لئے کام کرتا ہے ہمارا فرض ہے کہ ہم انکا خیال رکھیں اور انکے جائز مسائل کو حل کریں ہم اسمبلی کے ملازمین کو ساتھ لیکر چلیں گے اور انکی بہتری کے لئے اقدامات کرتے رہیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ کا فیصلہ جو بھی ہوگا بلوچستان عوامی پارٹی ملکر کریگی البتہ بعض باتیں میڈیا پر کرنے کی نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بلوچستان اسمبلی اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ظفر رند نے کہا کہ اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے ہمیشہ ملازمین کے مسائل حل کئے ہیں اسمبلی کے ملازمین کی ترقی سے انکا دیرینہ مطالبہ منظور ہوا ہے پہلے بھی اسمبلی کے 40افسران کو گاڑیا اور 274کو موٹر سائیکلیں دی گئی ہیں امید ہے مستقبل میں بھی مسائل کو حل کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں