طلباء کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لے لی گئی ہے ،جام کمال خان

حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور سڑکوں میں معیار کی باقاعدہ طور پر نگرانی کی جارہی ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

ہفتہ 25 ستمبر 2021 23:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ طلباء کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لے لی گئی ہے کچھ وجوہات کی بناء پر معاملے کو صیح طرح سے نہیں نمٹایا گیا ، یہ بات انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ طلباء کے خلاف ایف آئی آر واپس لے لی گئی ہے کچھ وجوہات کی بناء پر معاملے کو درست انداز میں نہیں نمٹایا گیامیری طلباء سے گزارش ہے کہ وہ بھی کمشنر آفس کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے کام میں معیار کو برقرار رکھیں اس سلسلے میں حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور سڑکوں میں معیار کی باقاعدہ طور پر نگرانی کی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں