بلوچستان کے ضلع ژوب میں مسافر بس اغوا

بس سلیازہ کے آگے مقامی ہوٹل پر رکی، جہاں مسافر کھانا کھا رہے تھے، کہ مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 ستمبر 2021 14:00

بلوچستان کے ضلع ژوب میں مسافر بس اغوا
ژوب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر 2021ء) : بلوچستان میں نامعلوم افراد نے مسافروں سے بھری بس کو اغوا کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مسافر بس کو مسلح افراد نے سلیازہ کے آگے مقامی ہوٹل سے گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا۔ لیویز ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان کے ضلع ژوب کے معروف تفریحی مقام سلیازہ میں نامعلوم افراد نے مسافروں سے بھری بس اغوا کرلی اور مسافروں سے بھری بس کو نامعلوم مقام کی جانب فرار ہوگئے، مسلح افراد مسافروں کا سامان بھی ساتھ لے گئے۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے براستہ ژوب خیبر پختونخوا جارہی تھی، بس سلیازہ کے آگے مقامی ہوٹل پر رکی، جہاں مسافر کھانا کھا رہے تھے، اتنے میں ایک طرف سے مسلح افراد ہوٹل میں گُھسے اور مسافروں کو گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ بس اغوا کرنے کے واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی انتظامیہ اور لیویز کی بھاری نفری سلیازہ پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ علاقہ میں اغوا کی جانے والی بس کی تلاش میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ میں مغربی بائی پاس جبل نور، ژوب میں اور لورالائی اور میختر کے مقامات پر سڑکیں بند ہونے کے باعث مسافروں کو سخت مشکلات سامنا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں