پاک ایران سرحد ی علاقے میں ایف سی چوکی پردہشتگردوں کا حملہ ،ایک اہلکار شہید ،دوسرازخمی

منگل 28 ستمبر 2021 23:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) پاک ایران سرحد ی علاقے میں ایف سی چوکی پردہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دوسرازخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میںپاک ایران سرحد ی علاقے چک آب میں ایرانی علاقے سے ایف سی کی بارڈر پوسٹ پر چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار مقبول شاہ شہید جبکہ دوسرا شدیدزخمی ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی حکام کو واقعہ سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں