وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کوئٹہ واپس پہنچ گئے

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کوئٹہ واپس پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان جمعہ کو خصوصی طیارے میں اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچے، کوئٹہ آمد کے بعد وزیراعلیٰ جمعہ کی شام اپنی رہائشگاہ پر رہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ماحولیاتی تبدیلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے گئے تھے اور انہوں نے گزشتہ دو روز کے دوران وزیراعظم سمیت دیگر کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں