وزیراعلیٰ کیخلا ف تحریک عدم اعتماد میں اکثریت ہمار ے ساتھ ہے ،میر عبدالقدوس بزنجو

وزیراعلیٰ بضد ہیں کہ وہ استعفیٰ دینے کے بجائے تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں اسمبلی کے اجلاس میں تمام صورتحال واضح ہوجائیگی ،اسپیکربلوچستان اسمبلی ،رکن صوبائی اسمبلی میر ظہور بلیدی و دیگر کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) اسپیکربلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو، بی اے پی کے قائم مقام صدر رکن صوبائی اسمبلی میر ظہور بلیدی، بی اے پی کے ترجمان رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے خلا ف تحریک عدم اعتماد میں اکثریت ہمار ے ساتھ ہے وزیراعلیٰ بضد ہیں کہ وہ استعفیٰ دینے کے بجائے تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں اسمبلی کے اجلاس میں تمام صورتحال واضح ہوجائیگی کہ کس کے پاس اکثریت ہے ہمارے گروپ کے ارکان متحد ہیں وزیراعلیٰ کے قریبی لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں انکے لوگ ہمارے پاس آئیں گے مگر ہمارے لوگ یہیں رہیں گے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے کوئٹہ آمد کے بعد ائیر پورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانا ارکان اسمبلی کا جمہوری حق ہے اگر وزیراعلیٰ مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو کر لیں لیکن وہ میڈیا کے ذریعے عوام گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ 14افراد کے دستخط ہیں تو وہ کیوں نہیں آئے انہوں نے کہا کہ 2018میں جب ہم نے تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی تب صر ف میں اور آغا رضا گئے اور تحریک جمع کروائی تھی تحریک جمع کرنے کے لئے ایک شخص کی ضرورت اور ایک ہی شخص اسے پیش کرسکتا ہے انہوں نے کہاکہ 20اکتوبر کو تحریک عدم اعتماد آئینی تقاضے کے تحت اسمبلی میں پیش ہوگی اور وہاں تمام چیزیں واضح ہو جائیں گی انہوں نے کہاکہ ارکان کی اکثریت ہمارے اور پارٹی صدر ہمارے ساتھ ہیں تو فلو ر کراسنگ نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان نے استعفیٰ دے دیا اور پھر جب قائم مقام صدر کی تقرری کردی گئی تو اس کے بعد استعفیٰ واپس لینے کا اعلان کرنا انہیں زیب نہیں دیتا لیکن انہوں نے جو کیا وہ انکی مرضی ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی کوئی کہانی نہیں ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان نے تحریک عدم اعتماد جمع کروائی ہے جام کمال خان اور انکے دوست کہتے ہیں کہ انہوں نے بہت سے لوگ توڑے ہیں پہلے بھی وزیراعلیٰ کو ایک ماہ دیا گیا لیکن وہ کچھ نہیں کرسکے ہم 11سے 12ہوگئے ہیں اور تحریک عدم اعتماد جمع کروائی وزیراعلیٰ کے نزدیکی تمام لوگ ہم سے رابطے میں ہیں وہ دن جلد آئیگا جب وہاں سے یہاں آنے والے نظر آئیں گے مگر یہاں سے وہاں کوئی جانے والا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سے کہا ہے کہ وہ اسمبلی کے فلو ر پر اپنا جمہوری حق استعمال کریں ثابت ہوجائیگا کس کے پاس اکثریت ہے وزیراعظم نے اکثریت کا ساتھ دینے کا کہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پاس موقع نہیں ہے اگر وہ استعفیٰ دیکر پارٹی بچاتے ہیں تو انکی مہربانی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر رکن صوبائی اسمبلی میر ظہور بلیدی نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان نے اپنی مرضی سے استعفیٰ دیا اور کورکمیٹی نے اسکی توثیق کی اور 10دن تک انتظار کیا کہ شاید وہ واپس لیں یا انکا کوئی بیان آجائے لیکن انہوں نے کچھ نہیں کہا اور پھر مشاورتی کونسل نے بطور سینئر نائب صدر میرانام قائم مقام صدر کے دیا اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے الیکشن کمیشن کو میرانام بطور قائم مقام صدر دیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان کا الیکشن کمیشن سے رابطہ کرنا مضحکہ خیز ہے میرا مقصدمنصب پر براجما ن ہونا نہیں ہے پارٹی آئین کے مطابق کابینہ کی تین سالہ مدت مکمل ہوچکی ہے ہم نومبر میں الیکشن کمیشن کی مہلت کے مطابق کونسل سیشن بلا کر نئے صدر کا انتخاب کریں گے انہوں نے کہا کہ اگر جام کمال خان کو دوبارہ صدر بننا ہے تو الیکشن کمیشن میں جاکر درخواستیں دینے کی بجائے الیکشن میں حصہ لیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان کو کسی نے مجبور نہیں کیا تھا کہ وہ پارٹی صدارت سے استعفیٰ دیں انہوں نے اپنی مرضی سے استعفیٰ دیا انہیں دس دن کی مہلت بھی دی گئی قائم مقام کا صدر پارٹی آئین کے مطابق ہوا ہے اگر جام کما ل خان کچھ کہتے ہیں تو وہ بڑے آدمی ہیں ہم انہیں کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر 14ارکان نے دستخط کئے کسی نے بھی اس عمل کی تردید نہیں کی جسکا مطلب ہے ہم متحد ہیں ہم نے وزیراعلیٰ جام کمال خان کو باعزت طور پر جانے کے لئے مستعفی ہونے کا راستہ دیا ہے مگر وہ بضد ہیں کہ عدم اعتماد کی تحریک کا مقابلہ کریں گے وہ انکا آئینی اور جمہوری حق ہے اسمبلی کے اجلاس میں تمام صورتحال واضح ہو جائیگی انہوں نے کہا کہ لیاقت شاہوانی ترجمان بلوچستان حکومت نہیں ترجما ن وزیراعلیٰ ہیں ہماری تحریک کا پی ڈی ایم سے کوئی تعلق نہیں وزیراعلیٰ کو اپنی کمزوریوں اور کوتاہیوں سے انہیں یہ دن دیکھنا پڑ رہا ہے وزیراعلیٰ کی اپنی جماعت اور اتحادیوں نے ان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے بھی بی این پی (مینگل)،جمعیت علماء اسلام سے رابطے کئے ہیں ہمارے بھی روابط ہیں یہ بلوچستان کی اپنی سیاست ہے رابطے چلتے رہتے ہیں اس میں کوئی نئی کی بات نہیں ہے انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع پرویز خٹک سے ملاقات ہوئی انہوں نے بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی ہم نے انہیں اپنے خدشات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ بلوچستا ن عوامی پارٹی ہمارے ساتھ ہے اور پی ٹی آئی کا اتحاد بی اے پی کے ساتھ ہے کسی شخص کے ساتھ نہیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے مجھے پارٹی ترجمان مقرر کیا ہے لیاقت شاہوانی وزیراعلیٰ کے ذاتی ترجمان ہیں انہیں ڈیڑھ لاکھ تنخواہ ملتی ہے وزیراعلیٰ والی ریاست ہیں وہ جتنے ملازم چاہے رکھ سکتے ہیں ہمیں اس پر اعتراض نہیں ہے ہم کسی کے خوابوں اور خواہشات پر پابند ی نہیں لگا سکتے انہوں نے کہا کہ ہمارے گروپ کے تمام ارکان متحدہیں وزیراعلیٰ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے پانچ چھ ایم پی اے مانگے ہیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں