غریب اور مستحق افراد کی مدد ہی دراصل حقیقی خدمت ہے ،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری

معاشرے کے پسماندہ طبقات کی معاونت کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ صاحب حیثیت افراد کو بھی آگے بڑھ کر اس کار خیر میں حصہ لینا ہوگا ،گفتگو

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:46

غریب اور مستحق افراد کی مدد ہی دراصل حقیقی خدمت ہے ،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ غریب اور مستحق افراد کی مدد ہی دراصل حقیقی خدمت ہے معاشرے کے پسماندہ طبقات کی معاونت کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ صاحب حیثیت افراد کو بھی آگے بڑھ کر اس کار خیر میں حصہ لینا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو وحدت کالونی، ریلوے سوسائٹی اور کلی دیبہ کے مستحقین میں راشن تقسیم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حلال احمر بلوچستان کے چئیرمین عبدالباری بڑیچ اور پی ٹی آئی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات آصف ترین و دیگر پارٹی عہدیدار بھی موجود تھے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کی مدد ہم سب کا اخلاقی و معاشرتی فرض ہے حکومت کی کوشش ہے کہ غریب اور مستحق افراد کی مدد کے لئے ایسے رفاہی پروگرام تشکیل دئیے جائیں جس سے ان کی مدد ہوسکے احساس پروگرام کے تحت بلوچستان سمیت ملک بھر میں غریب افراد کی معاونت کے لئے اقدامات کو موثر بنایا جارہا ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھی یہی چاہتے ہیں کہ غریب اور مستحق افراد کو غربت سے نکالنے کے لئے دیرپا پالیسیاں بنائی جائیں، اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں