محرومی وپسماندگی ختم کرنے اور اچھی طرز حکمرانی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے دورس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،گورنربلوچستان

حکومتی اقدامات کے علاوہ یورپی یونین اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے تعاون و رہنمائی مددگار ثابت ہوگی . سید ظہور احمد آغا

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 00:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) گورنربلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں محرومی اور پسماندگی ختم کرنے کیلئے عوامی ضروریات سے ہم آہنگ پالیسیوں کو تشکیل دینے، بنیادی ڈھانچہ کو مستحکم کرنے اور اچھی طرز حکمرانی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے دورس اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہی. صحت اور تعلیم کے سیکٹر کے استحکام کے حوالے سے حکومتی اقدامات کے علاوہ یورپی یونین اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے تعاون و رہنمائی مددگار ثابت ہوگی .

ان خیالات کا انہوں نے پا کستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر Ms. Androulla kaminara)) سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے گورنر ہاؤس میں ان سے ملاقات کی. گورنر نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین بلوچستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی تعلیم, صحت, توانائی اور استعداد کار بڑھانے کے شعبے میں یورپی یونین کے تعاون کی توقع ہی.

انہوں نے کہا ہمیں خطے میں رونما ہونے والی معاشی تبدیلیوں کے پیش نظر اپنی نئی نسل کو جدید فنی اور تیکنیکی مہارتیں سکھانے پر توجہ مرکوز رکھنی ہوگی. اس ضمن میں صوبے میں سو سے زیادہ فنی اور تیکنیکی ادارے موجود ہیں. خاص کر یورپی یونین ان فنی اداروں کی مکمل فعالیت اور صوبہ بھر کے نوجوانوں کو جدید مہارتیں سیکھانے میں ہماری مدد اور رہنمائی کر سکتا ہی. یورپی یونین کے سفیر نے یقین دلایا کہ آئندہ بھی ہماری جانب سے بلوچستان میں مختلف شعبوں میں تعاون جاری رہے گا�

(جاری ہے)

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں