وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے استعفیٰ دے دیا
وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری 25 اکتوبر کو ہونا تھی، سرکاری ٹی وی
دانش احمد انصاری اتوار 24 اکتوبر 2021 21:35
(جاری ہے)
گزشتہ روز ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ جام کمال کے استعفے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، گورنر بلوچستان نے بھی خبر کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے ابھی تک جام کمال کا استعفا نہیں موصول نہیں ہوا۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے وزیراعلیٰ جام کمال کے استعفے کی خبر کی تردید کی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ کے مستعفی ہونے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، اس سے پہلے خبر تھی کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے تحریک عدم اعتماد آنے پر اپنا استعفا گورنر بلوچستان کو بھجوا دیا ہے۔بتایا گیا کہ استعفے کی اطلاعات سے کچھ دیر قبل وزیراعلیٰ جام کمال سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیردفاع پرویز خٹک کی ملاقات بھی ہوئی، وزیراعلیٰ ہاؤس بلوچستان میں ہونے والی ملاقات میں جام کمال کے اتحادی اورچند ساتھی بھی موجود تھے۔یاد رہے 20 اکتوبر کو اسپیکرعبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت ایوان کا اجلاس ہوا تھا، اجلاس میں رکن اسمبلی عبدالرحمان کھیتران نے وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف قرارداد پیش کی، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ خود کو عقل کل سمجھتے ہیں اور تمام معاملات کو بغیر مشاورت چلا رہے ہیں، جام کمال کو خراب کارکردگی کی بناء پر عہدے سے ہٹایا جائے، بیورو کریٹس، طلباء، کسان سب سراپا احتجاج ہیں، ہمارے لیے ہر ادارہ قابل احترام ہے، کارکنان کو لاپتا کرنے سے ایوان نہیں چلے گا۔تحریک کے حق میں 33 ارکان نے کھڑے ہوکر عدم اعتماد قرارداد کی حمایت کی۔ عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ ہمارے پانچ ارکان پارلیمنٹ لاپتا ہیں، تحریک پیش کر نے کی اجازت کیلئے 65 ارکان میں 20 کی حمایت ضروری ہے، لیکن تحریک کے حق میں33 ارکان اسمبلی نے کھڑے ہوکر حمایت کردی ہے۔ فیصلہ تو ہوگیا ہے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت کو 33 ارکان کی حمایت مل گئی ہے، اس لیے وزیراعلیٰ جام کمال کو عہدے سے ہٹایا جائے۔جام کمال کو وزارت اعلیٰ سے ہٹا کر اکثریت رکھنے والے امیدوار کو وزیراعلیٰ بنایا جائے۔کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
انچارج پرائس کنٹرول کمیٹی چمن محمد حنیفیا نے لیویزکے ہمراہ شہر کے مختلف تندوروں کا دورہ،روٹی کی وزن ..
دھاندلی کے زریعے پارلیمنٹ سے دور کرنے کیلئے جو پلائننگ کی گئی تھی، جمعیت عوامی قوت کے زریعے اس ناکام ..
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کراٹے کومبٹ پاکستانی ٹیم کے کپتان و عالمی کھلاڑی شاہ زیب رند کو جیتنے پر مبارکباد ..
صوبائی حکومت وکلاء برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے جائزہ لے گی، وز یر اعلیٰ بلو چستان
صوبائی بیور و کریسی میں تقرریاں و تبادلے
وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ کے احکامات پر سینئر انجینئر کو ٹرانسفر گرانٹ کی ادائیگی
خواتین کی ہراسمنٹ سنگین اور قابل گرفت جرم ہے،صوبائی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ
کوئٹہ،عالمی ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات آگاہی مہم 2024 کے حوالے سے واک کا اہتمام
عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے پوری تندہی اور سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہے ہیں، وزیر صحت بلوچستان
داخلہ مہم کا ہدف مکمل کرچکے ہیں ،مزید داخلے جاری ہیں،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر
کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات سےبی ایم جی ایف ڈاکٹر ریحان حفیظ کی پولیو مہم کے انتظامات و حفاظتی ٹیکہ ..
جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کا احتجاجی کیمپ اور دھرنا
کوئٹہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا