کوئٹہ سے ملتان کے لیے ہفتہ وار دو پروازوں کا آغاز 3 نومبر سے کیا جارہا ہے، جنرل منیجر پی آئی اے

بدھ 27 اکتوبر 2021 13:50

کوئٹہ سے ملتان کے لیے ہفتہ وار دو پروازوں کا آغاز 3 نومبر سے  کیا جارہا ہے، جنرل منیجر  پی آئی اے
کوئٹہ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2021ء) پی آئی اے کے جنرل منیجر محمد بلال نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تاجروں عوام اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کے مطالبے پر کوئٹہ سے ملتان کے لیے ہفتہ وار دو پروازوں کا آغاز 3 نومبر سے کیا جا رہا ہے جبکہ کوئٹہ سے بغداد تک بھی بہت جلد  پروازیں شروع  کی جارہی ہیں جس کے لیے ٹریول ایجنٹس اور تاجروں کا تعاون ناگزیر ہیں،یہ بات انہوں نے آل عمرہ گروپ بلوچستان کے صدر نعیم احمد اور مدنی ٹریول ایجنسی کوئٹہ کے ڈائریکٹر محمد کامران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی،ملاقات میں پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے کوئٹہ سے بغداد کے لیے براہ راست پروازیں چلانے اور دیگر دیگر روٹس پر پی آئی اے کی کارکردگی اور ٹریول ایجنٹس کے مسائل پر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، آل عمرہ گروپ بلوچستان کے صدر نعیم احمد اور مدنی ٹریول ایجنسی کوئٹہ کے ڈائریکٹر محمد کامران نے پی آئی اے کے حکام کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔


کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں