سابق وزیراعلی بلوچستان کی وزیراعلی سیکرٹریٹ کے افسران،سٹاف سے الوداعی ملاقات

افسران و دیگر سٹاف کا نیک تمناؤں کا اظہار

جمعرات 28 اکتوبر 2021 17:34

سابق وزیراعلی بلوچستان کی وزیراعلی سیکرٹریٹ کے افسران،سٹاف سے الوداعی ملاقات
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی وزیراعلی سیکرٹریٹ کے افسران اور سٹاف سے الوداعی ملاقات وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے افسران اور دیگر سٹاف کی جانب سے جام کمال خان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے وزیراعلی سیکرٹریٹ کے افسران اور سٹاف سے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں الوداعی ملاقات کی ملا قات میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے اعزاز میں پولیس کے خصوصی دستے کی جانب سے الوداعی سلامی اورپرنسپل سیکرٹری اور وزیراعلی سیکرٹریٹ کے سٹاف کی جانب سے سابق وزیر اعلی کو سوینئر اور روایتی قالین کا تحفہ دیا گیا ۔

اس موقع پر سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہاکہ آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوںہم نے کوشش کی کہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے امور کو احسن انداز میں چلایا جا سکے۔بعد ازاں سابق وزیراعلی جام کمال خان باقاعدہ طور پر وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سے روانہ ہوگئے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں