وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے درمیان ون آن ون ملاقات

اتوار 28 نومبر 2021 00:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی دونوں رہنماؤں کے مابین بین الصوبائی روابط کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں مختلف شعبوں میں دونوں صوبوں کے مابین تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے کی ترقی میں تعاون پر وزیراعلیٰ پنجاب سے اظہار تشکر کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں