وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے بلوچستان کی ترقی میں عملی طور پر کام کیا ہے ماضی میں صرف کاغذوں اور اعلانات کی حد تک ترقی کی باتیں ہوئیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو

اتوار 28 نومبر 2021 00:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ماضی میں بلوچستان کے لوگوں کو پنجاب کے خلاف ورغلایا گیا ،ماضی کی نفرتیں ختم ہوگئی ہیں اب ہمیں مزید پیار اور محبت بڑھانے کی ضرورت ہے،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے بلوچستان کی ترقی میں عملی طور پر کام کیا ہے ماضی میں صرف کاغذوں اور اعلانات کی حد تک ترقی کی باتیں ہوئیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ہفتہ کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان میں لوگوں کوپنجاب کے خلاف ورغلا یا گیا لیکن پنجاب نے بلوچستان کے بڑے بھائی کا کردار ادا کیا ہے وزیر اعظم عمران خان کے دور میں عملی طور پر بلوچستان میں کام ہورہے ہیں پہلے ہمیں صرف کاغذوں اور باتوں کی حد تک مختلف منصوبوں کے شروع کر نے کی خوشی سنائی دیتی تھی لیکن وہ عملی طور پر نہیں ہوتے تھے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سائوتھ بلوچستا ن پیکج کے ساتھ ساتھ نارتھ بلوچستان پیکج کا بھی اعلان کیا جس پر انکے مشکور ہیں وزیراعلیٰ پنجاب نے رکھنی اور تربت، خاران میں ہسپتالوں کے منصوبے شروع کئے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا رقبہ اتنا وسیع ہے کہ صوبائی حکومت اپنے وسائل کے تحت اسے ترقی نہیں دے پاتی اور ہمیں معاونت کی ضرورت ہوتی ہے جس طرح محبت اور پیار سے معاملات کو آگے بڑھا رہے ہیں کوشش ہے یہ ایسے ہی آگے بڑھیں بلوچستان اور پنجاب کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ پاکستان سے پیار کرنے والے لوگ ہیں ان پر صرف ہاتھ رکھنے کی ضرورت ہے امید ہے مستقبل میں دونوں صوبے میں وفود کا تبادلہ ہوگا اگر پنجاب حکومت کا تعاون رہا تو صوبے میں چیزیں بہتر ہونگی انہوں نے کہا کہ ماضی کی نفرتیں ختم ہوگئی ہیں اب ہمیں مزید پیار اور محبت بڑھانے کی ضرورت ہے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں