معیشت پرعالمی مالیاتی ادادوں کاقبضہ ہے، ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ

ڈاکٹرکہوربلوچ کی اچانک وفات سے نیشنل پارٹی قومی رہنما سے محروم ہوگئی ،سابق وزیراعلیٰ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کی معیشت سمیت خارجہ اورداخلہ پالیسی کابیڑہ غرق کردیاہے ، خطاب

اتوار 28 نومبر 2021 19:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) ڈاکٹرکہورخان بلوچ کی اچانک وفات سے نیشنل پارٹی ایک بڑے دانشور اور قومی رہنما سے محروم ہوگئی ۔ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے نیشنل پارٹی سندھ وحدت کے سیکرٹریٹ اورمیرغوث بخش بزنجوریسرچ سینٹرکے دورے کے موقع پرنیشنل پارٹی سندھ کے رہنماوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سیکرٹریٹ میں نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدرمخدوم ایوب قریشی،سندھ وحدت کے جنرل سیکرٹری مجیدساجدی،این پی سندھ وحدت کے سابق صدرکامریڈرمضان میمن،مرکزی کمیٹی کی رکن شاہینہ رمضان اوردیگرپارٹی عہدیدار موجود تھے۔ڈاکٹرمالک بلوچ نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کی معیشت سمیت خارجہ اورداخلہ پالیسی کابیڑہ غرق کردیاہے ،حکومت کی احمقانہ پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو مہنگائی، بیروزگاری اورلاقانونیت کے طوفان کاسامناہے ،ملکی معیشت پراس وقت عالمی مالیاتی اداروں کامکمل کنٹرول ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ضرورت زندگی کی تمام چیزوں کی قیمتوں کاتعین آئی ایم ایف کی ہدایات پرکیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ہماراملک بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے سامنے اپنی آزادی اورخود مختاری کھوچکاہے ۔ انہوںنے کہاکہ 2018 کے انجینئرڈانتخابات کے بعدپارلیمنٹ کوربڑاسٹیمپ کے طورپراستعمال کیاگیاہے ،قانون سازی آرڈیننسوں کے زریعے ہوتی ہے ،اہم قومی معاملات پرحزب اختلاف کونظراندازکرکے مسلمہ جمہوری اصولوں کوپامال کیا جارہاہے اوراب پی ٹی آئی کی حکومت آنے والے عام انتخابات کوجھرلومشین کے زریعے جیتنے کے منصوبے بنارہی ہے جسکی وجہ سی2023میں ہونیوالے انتخابات قبل ازوقت ہی متنازعہ ہوچکے ہیں ۔

ڈاکٹرمالک نے کہا حکمرانوں کو اس سلسلے میں ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے کیوں کہ اس طرح کے انتخابات کوکوئی بھی سیاسی جماعت تسلیم نہیں کریگی اوراس طرح کی حرکتوں سے سیاسی ماحول میں پہلے سے موجودتلخیوں اور نفرتوں میں اضافہ ہوگا ۔نیشنل پارٹی کے صدرنے کہاکہ عوام کواس نازک اورتکلیف دہ صورت حال سینجات دلانے کے لیے حزب اختلاف کی جماعتوں کی یہ اولین زمہ داری ہے کہ وہ عوام کوپاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے پلیٹ فارم پرمنظم کریں اورایک پرزورعوامی تحریک کے زریعے عوام کواس حکومت سے نجات دلائیں۔اجلاس میں نیشنل پارٹی کے نومنتخب سیکریٹری ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی اور محروف دانشور ڈاکٹرکہورخان بلوچ کی مغفرت کیلئے دعاکی گئی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں