کوئٹہ شہر مسائلستان بنا ہوا ہے ] پانی، صفائی، ٹریفک ،گیس پریشر سمیت مسائل ہیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ کے لئے ماسٹر پلان تشکیل دیا جارہا ہے ،وزیراعظم سے صوبے میں گیس پریشر کامسئلہ اٹھائونگا ،میر عبدا لقدوس بزنجو

اتوار 28 نومبر 2021 21:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبدا لقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر مسائلستان بنا ہوا ہے شہر میں پانی، صفائی، ٹریفک ،گیس پریشر سمیت دیگر مسائل ہیں ،کوئٹہ کے لئے ماسٹر پلان تشکیل دیا جارہا ہے ،وزیراعظم سے صوبے میں گیس پریشر کامسئلہ اٹھائونگا ،امید ہے سردی کی شدت میں اضافے سے قبل گیس پریشر بہتر ہوگا۔

۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ شہر کے علاقوں مشرقی بائی پاس ، شیخ زید ہسپتال ، سریاب روڈ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کرنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران، اراکین اسمبلی ملک نصیر شاہوانی، حمل کلمتی، نصر اللہ زیرے سمیت دیگر بھی موجود تھے ، وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ کوئٹہ کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے کوئٹہ کے کو نے کونے میںجا کر تمام تر قیا تی کا موں کا جائز لیں گے اور کسی بھی قسم کی کو تاہی بر داشت نہیں کریں گے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز اور تر قیاتی کاموں کے معیار میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں جائیگی جن افسران کی کارکردگی ٹھیک نہیں ہوگی انکے خلاف کا رروائی اور ٹھیکیداروں کو بلیک سلیٹ کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر کی صفائی پر توجہ مرکوز ہے کچھ روز میں کوئٹہ کو صاف کریںگے عوام بھی شہر کو صاف رکھنے میں کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر مسائلستان بنا ہوا ہے ،شہر میں پانی، صفائی، ٹریفک سمیت دیگر مسائل ہیں کچھ دن میں چیزیں بہتر نظر آئیں گی ،کوئٹہ کے بہتر ماسٹر پلان بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گیس پریشر کا مسئلہ حل کریں گے ،وزیراعظم سے بھی مسئلہ اٹھائیں گے ،امید ہے وہ اسکا سخت نوٹس لیں گے ۔

دریں اثناء وزیراعلیٰ نے جوائنٹ روڈ ، سریاب روڈ کا دورہ کیا اور شہر میں صفائی اور ٹریفک کی کی صورتحال کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ لنک بادینی روڈ پر گئے جہاں انہوں نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے سڑ ک کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی وزیراعلیٰ نے سرکاری کالج کی زیر تعمیر بلڈنگ پر سیاسی جماعت کے جھنڈوں کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ سرکار کے فنڈز سے بنے والی عمارتوں پر پاکستان کے جھنڈے لگنے چاہیے انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے تمام سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیںوزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سرکاری عمارتوں پر پاکستان کا جھنڈا لگائیں وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے لنک شاہوانی روڈ کی ناقص تعمیر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی نے تحقیقات کا حکم دے دیا انہوں نے کہا کہ اچانک شیخ زید ہسپتال کا دورہ بھی کیا جہاں ہسپتال کی ایمرجنسی میں صرف ایک ڈاکٹر موجود تھا ، وزیراعلیٰ نے ہسپتال انتظامیہ کی لاپرواہی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے شیخ زید ہسپتال میں غفلت برتنے پر انتظامیہ کے تحقیقات کا حکم دے دیا ۔

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments