بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ،پروفیشنل لائرز پینل نے کلین سوئپ کرلیا

اتوار 28 نومبر 2021 21:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال 2021-22میں پروفیشنل لائرز پینل نے کلین سوئپ کرتے ہوئے شکیل وکلا اور وکلا ڈیمو کریٹ پینلز کو شکست دیدی ،پرو فیشنل پینل کے عبدالمجید کاکڑ صدر،منظوربنگلزئی جنرل سیکر یٹری منتخب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہا ئی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال 2021-22گزشتہ روز منعقد ہوئے جس میں بار کے عہدیداروں کے انتخاب کے لئے 11بارز کی جانب سے ووٹنگ کی گئی انتخابی نتائج کے مطابق پروفیشنل پینل کے عبدالمجید کاکڑ 433ووٹ لیکر صدر ، ظہور احمد بلوچ 418ووٹ لیکر سینئر نائب صدر، راشد رحمن 500ووٹ لیکر نائب صدر کوئٹہ، کمال خان ناصر 445ووٹ لیکر نائب صدر ژوب، قاضی حسن علی ساسولی 406ووٹ لیکر نائب صدر قلات، منظور احمد بنگلزئی 473ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری، صابرہ ارباب416ووٹ لیکر جوائنٹ سیکرٹری، عمران خان کاکڑ 418ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری جبکہ عبدالعزیز اچکزئی 448ووٹ لیکر لائبریری سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔

انتخابات میں 25امیدوار مد مقابل تھے جبکہ ریٹرننگ آفیسر کے فرائض اسد خان اچکزئی نے سرانجام دئیے

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments

>