سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی کا ملک گل زمان کاسی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 30 نومبر 2021 12:31

سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی کا  ملک گل زمان کاسی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2021ء) سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار خان مگسی نے  سابق صوبائی وزیر ملک گل زمان کاسی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے  تعزیتی پیغام میں انہوں نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ مرحوم  نہایت نفیس شخصیت کے مالک تھے ،ان کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ سابق گورنر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں