بلوچستان کے مشیر برائے داخلہ امور میر ضیاءاللہ گوادر پہنچ گئے

جمعہ 3 دسمبر 2021 16:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2021ء) بلوچستان کے مشیر برائے داخلہ امور میر ضیاء اللہّٰ گوادر پہنچ گئے ۔ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر) جمیل احمد بلوچ اور ایس ایس پی گوادر طارق الہی مستوئی نے ضیاء اللہّٰ لانگو کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

گوادر میں مشیر داخلہ ڈپٹی کمشنر آفس گوادر میں    اجلاس کی صدارت کریں گے۔مشیر داخلہ کو امن و امان کی صورتحال سمیت گوادر میں جاری دھرنے پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں