شہر کی صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرونگا،لوکل گورنمنٹ کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے فنڈز ریلیز کردیئے ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان

تنخواہیں دینے کے بعد بھی شہر میں صفائی نہیں ہوئی تو سخت ایکشن لیں گے،میر عبدالقدوس بزنجو کی صحافیوں سے بات چیت

اتوار 5 دسمبر 2021 23:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ شہر کی صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرونگا،لوکل گورنمنٹ کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے آج فنڈز ریلیز کردے تنخواہیں دینے کے بعد بھی شہر میں صفائی نہیں ہوئی تو سخت ایکشن لیں گے،ڈاکٹروںاور گوادر کا مسئلہ بھی جلد حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بات انہوں نے اتوار کی رات کوئٹہ کے علاقے امداد چوک پر صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے موقع پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ حلف لینے کے روز ہی کہا تھا کہ صفائی میں وقت لگے گاتین سال سے لوکل گورنمنٹ کے ملازمین کی تنخواہوں کے پیسے بند تھے،تین سال سے تنخوا بند تھیں ان کا بھی کوئی قصور نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے فنڈز ریلیز کردیئے ہیں تنخواہیں دینے کے بعد بھی شہر میں صفائی نہیں ہوئی تو سخت ایکشن لینگے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کا مسئلہ حل کررہے ہیںڈاکٹروں نے عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روڈ کو بند کیا تھاکوشش کررہے ہیں کہ ڈاکٹروں کا مسئلہ جلد حل ہوجائے۔میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ گوادر کامسلہ تو جولائی سے چل رہا ہے گوادر کا مسئلہ بھی جلد حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیںہماری حکومت آنے سے پہلے ہر جگہ دھرنے چل رہے تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں