ہمارے سیاستدان اگر اپنی تمام سرگرمیوں کا مرکز عوام کی فلاح و بہبود کو بنا لیں تو معاشرے کے بہت سے مسائل کو حل کرنا آسان ہو جائے گا، گورنر بلوچستان

سیاسی قائدین اپنا رخ حقیقی خدمت خلق کی جانب موڑ دیں اور ذاتی مفادات کے حصول کیلئے قومی مفادات کو داو پر نہ لگائیں،سید ظہور احمد آغا

پیر 17 جنوری 2022 23:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ ہمارے سیاستدان اگر اپنی تمام سرگرمیوں کا مرکز عوام کی فلاح و بہبود کو بنا لیں تو معاشرے کے بہت سے مسائل کو حل کرنا آسان ہو جائے گااب بھی وقت ہے کہ سیاسی قائدین اپنا رخ حقیقی خدمت خلق کی جانب موڑ دیں اور ذاتی مفادات کے حصول کیلئے قومی مفادات کو داو پر نہ لگائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سموار کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماء عیسیٰ خان روشان کی قیادت میں پشین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ بحثیت قوم ہمارے مسائل زیادہ اور وسائل کم ہیں لہٰذا وسائل کے بہترین استعمال اور نظم وضبط کو بہتر بنا کر ہی ہم مزید آگے بڑھ سکتے ہیں.

گورنر بلوچستان نے کہا کہ سیاست دان اور خاص کر عوامی منتخب نمائندے اپنے اپنے علاقوں میں عام آدمی سے رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل معلوم کریں. اس کے علاوہ انہیں تعلیمی اداروں، صحت کے مراکز اور دیگر اداروں سے بھی مسلسل رابط رکھنا چاہیے تاکہ عوامی مسائل ومشکلات کو کم کرنے میں بھرپور مدد مل سکیں. وفد نے گورنر بلوچستان کو ضلع پشین کے عوام کو بجلی کا بحران، گیس پریشر کی کمی اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے حوالے سے کیاگورنر بلوچستان نے ان کے مسائل کو غور سے سنا اور ان کے حل کیلئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی�

(جاری ہے)

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں