بولان،مشکاف کے مقام پر ریلوے لائن پر بارودی دھماکا

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، متعدد مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل 18 جنوری 2022 14:00

بولان،مشکاف کے مقام پر ریلوے لائن پر بارودی دھماکا
کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جنوری 2022ء ) بولان میں بارودی دھماکا ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق بولان میں مشکاف کے مقام پر ریلوے لائن پر بارودی دھماکا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ریلوے انتظامیہ اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثے پر روانہ ہو گئی ہیں۔اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں تاہم بوگیاں اترنے سے متعدد مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ جبکہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو سبی اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments