
قومی سلامتی پالیسی سے ملکی معیشت و دفاع مضبوط ہوگا،سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
پالیسی اسلامی دنیا کی واحد جوہری طاقت کے حامل ملک پاکستان کو ہر شعبہ میں مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی،کنونیئر ذیلی کمیٹی برائے قائمہ کمیٹی داخلہ
منگل 18 جنوری 2022 15:59

(جاری ہے)
قومی سلامتی پالیسی کا مقصد مضبوط معاشی و اقتصادی معاملات کے ساتھ ساتھ ملکی دفاع کو مزید مضبوط بنانا ہے جو ہر پاکستانی کی دلی خواہش اور عزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی میں معیشت ، دفاع ، خارجہ سمیت ملک کے ہر شعبہ کا احاطہ کرتی ہے اور اسلامی دنیا کی واحد جوہری طاقت کے حامل ملک پاکستان کو ہر شعبہ میں مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی ۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے قومی سلامتی پالیسی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملکی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اور اندرون ملک دہشت گرد عناصر سے نمٹنے کے لئے پاک افواج کا کردار ہمیشہ قابل فخر رہا ہے اور پاک افواج نے ہم سب کے وطن پاکستان کی حفاظت میں جانوں کے نذرانے دے کر ملکی سرحدوں اور مفادات کی حفاظت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی ہم سب کے لئے ہے اور ہم بحیثیت پاکستانی قوم ملک کے ہر شعبے میں اور بھی دلجمعی اور محنت سے کام کریں گے اور ملک کو ترقی پذیر کی دوڑ سے نکال کر ترقی یافتہ ملک بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ذاتی انا اور اپنے مفادات کو پس پشت ڈا ل کر قومی سلامتی پالیسی کے تحت ملکی معیشت و دفاع کی بہتری کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی سلامتی پالیسی پر عملدرآمد سے پاکستان جلد ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا ۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے قومی سلامتی پالیسی کے اجراء پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسی ملکی ترقی و خوشحالی میں سنگ میل ثابت ہو گی ۔متعلقہ عنوان :
کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
کوئٹہ سے متعلقہ
کوئٹہ خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کے بھائومیں 2350روپے کا ریکارڈ اضافہ
-
اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر 201روپے کی بلند ترین سطح سے تجاوز کر گیا
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان،مارکیٹ کے سرمائے میں 96ارب4کروڑروپے سے زائدکی کمی
-
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی گرفتاری کا امکان
-
پریس کانفرنس کے دوران آنیوالی کال کے بارے میں نہیں بتاسکتا،شاہ محمود قریشی
-
پہلے کہتا تھا نیوٹرل نہ رہو ، اب کہا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہے، خواجہ آصف
-
سری لنکا ویمنز ٹیم کل پہلی مرتبہ پاکستان میں ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی
-
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اعظم قیادت کریں گے
-
عمران خان کے لانگ مارچ پر کوئی غیر قانونی کام ہوا تو قانون اپنا راستہ لے گا،احسن اقبال
-
دنیا کو کشمیری سیاسی نظربندوں کیساتھ بھارتی حکومت کے ناروا سلوک کانوٹس لینا چاہیے،وزیراعظم شہباز شریف
-
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اچانک پشاورصدر بازار پہنچ گئے
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کے ڈی اے نہر میں رکشہ گرنے سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
مزید خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.