میڈیکل کالجز کے طلباء مطمئن رہیں ،حکومت پاکستان میڈیکل کونسل کیساتھ رابطہ کر کے رجسٹریشن کا مسئلہ حل کرائیگی ،وزیر اعلیٰ بلوچستان

منگل 18 جنوری 2022 19:42

میڈیکل کالجز کے طلباء مطمئن رہیں ،حکومت پاکستان میڈیکل کونسل کیساتھ رابطہ کر کے رجسٹریشن کا مسئلہ حل کرائیگی ،وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ میڈیکل کالجز کے طلباء مطمئن رہیں صوبائی حکومت پاکستان میڈیکل کونسل کے ساتھ رابطہ کر کے انکی رجسٹریشن کا مسئلہ حل کرائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیکل کالجز کے طلباء کے نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے اسمبلی اجلاس کے موقع پر ان سے ملاقات کی وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی کوتاہی کے باعث یہ مسئلہ پیدا ہواجنہوں نے ا سے سنجیدگی کے ساتھ نہیں لیا تاہم موجودہ حکومت اس کے حل میں کوتاہی نہیں کریگی انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کو پی ایم سی کے ساتھ ملکر اس مسئلہ کے حل کی ہدایت کی گئی ہے اور وہ خود بھی اسلام آباد جاکر چئیرمین پی ایم سے ملاقات کرینگے اور اگر ضرورت پڑی تو وزیراعظم کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا وزیراعلیٰ نے کہا کہ طلبا ء اپنا احتجاج ختم کرکے اپنی پڑھائی پر توجہ دیں اور اطمینان رکھیں کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور انکا مستقبل کسی صورت خراب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں