وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشکاف ریلوے سٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکے کی مذمت

بدھ 19 جنوری 2022 00:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مشکاف ریلوے سٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے مسافر ٹرین کے دھماکے کی زد میں آنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے دھماکے کے فور ی بعد ضلعی انتظامیہ کو ٹرین مسافروں کے لیئے ریلیف سرگرمیوں کے آغاز کی ہدایت کی جبکہ انہوں نے زخمی مسافروں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے اسپتالوں میں ایمرجنسی کے نفاز کی ہدایت بھی کی وزیراعلیٰ نے مسافر ٹرین کو دہشت گردی کا نشانہ بنا نے کی کاروائی کو بزدلانہ اور انتہائی قابل مذمت فعل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث دہشت گرد عناصر کو معاف نہیں کیا جائیگادہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی ادارے فعال اور متحرک ہیں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پر امن بلوچستان کے قیام کے لیے تمام تر وسائل بروے کار لائے جارہے ہیں وزیراعلیٰ نے واقعہ کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں