وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا اظہار تعزیت

بدھ 19 جنوری 2022 00:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری کی رہائش گاہ پر گئے چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے وزیراعلیٰ نے رکن صوبائی اسمبلی سے انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیااور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ پڑھی رکن صوبائی اسمبلی میر اکبر مینگل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں